حیدرآباد۔28 اگست (راست) الحاج سید عبدالشمیم کی دختر کا عقد نکاح الحاج سید بدرالدین کے فرزند مسٹر سید رحیم الدین (عمران) کے ساتھ 26 اگست کو مسجد امینہ کلثوم دبیرپورہ میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ بعدازاں استقبالیہ دلکشا فنکشن ہال ملک پیٹ میں ترتیب دیا گیا جس میں عزیز و اقارب، دوست احباب ، رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ مہمانوں کا استقبال الحاج سید عبدالشمیم نے کیا۔