میدک /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید احمد موظف ہیڈ ماسٹر ارکلہ میدک کے فرزند سید عبدالمعید کی شادی جناب محمد نواز حسین کی دختر زینت بیگم کے ساتھ 23 اگست بروز ہفتہ کی شام کرسٹل گارڈن میدک پر انجام پائی ۔ قاضی حافظ سید خواجہ معزالدین نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ ولیمہ تقریب 24 اگست کو بعد عشاء کرسٹلگارڈ۔ میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں جناب میر احمد علی موظف سپرنٹنڈنٹ پنشن پے منٹ آفس حیدرآباد جناب ایم اے باسط موظف منصف مجسٹریٹ جناب محمد شفیع الدین فاضل میر محمد علی سینئیر ٹیکنیشل بی ایس اے ایل چندرائن گٹہ کے علاوہ رشتہ داروں اور دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ نوشہ کے چچا جناب سید سردار موظف ٹرانسکو محکمہ ، جناب سید مختار موظف ٹیچر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔