شادی

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : الحاج سید نور محمد مرحوم کے فرزندان سید اعزاز محمد کی شادی دختر حکیم و ڈاکٹر محمد علی سے 15 اگست کو خواجہ منشن مانصاحب ٹینک میں اور سید ارشد محمد کی شادی محمد عبدالہادی کی دختر سے 16 اگست سرینواس فنکشن پلازا گڈی ملکاپور مہدی پٹنم انجام پائی ۔ تقاریب عقد میں عزیز و اقارب کے علاوہ ڈاکٹرس انجینئرس ، علماء و مشائخین ، اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال برادر نوشہ سید ابرار محمد ، سید ریاض محمد ( رضوان ) نے کیا ۔۔

٭٭ جناب محمد یوسف الدین ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈماسٹر کی دختر کی شادی کل لیک ویو بنجارہ ، بنجارہ ہلز میں جناب محمد عبدالوہاب ریٹائرڈ اے ای ای ( جی ایچ ایم سی ) کے فرزند محمد عدنان بی ای ایم ایس ( یو کے ) ٹیکنیکل مینجر منعار العمران کمپنی قطر کے ساتھ انجام پائی ۔ تقریب نکاح میں دوست احباب ، رشتہ داروں اور معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ برادران عروسہ نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد مصطفی غوری موظف سرکل انسپکٹر محکمہ نشہ بندی و آبکاری کے فرزند مسٹر محمد عبید غوری حال مقیم دوبئی کی شادی دختر جناب محمد عبدالقدیر کے ساتھ رائل ریجنسی فنکشن ہال واقع آصف نگر میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب ، سیاسی قائدین ، سرکاری عہدیدار ، و سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد زاہد غوری ، محمد اویس غوری ، خواجہ نزہت علی رضوان حال مقیم دوبئی اور محمد عبدالرفیق وغیرہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔
٭٭ الحاج خواجہ ریاض الدین نجیب کی دختر کا عقد مسٹر عبدالکریم خاں حال مقیم عمان فرزند حافظ عبدالنعیم خاں مرحوم کے ساتھ سفائر فنکشن ہال نیو ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ اس تقریب میں عزیز اقارب ، دوست احباب ، سیاسی قائدین ، سرکاری عہدیداروں و صحیفہ نگاروں اور سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محمد زبیر احمد خاں صحیفہ نگار نلگنڈہ اور خواجہ حمید الدین و دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔