شادی

حیدرآباد 17 اگسٹ(راست) الحاج سید علیم الدین قادری کے فرزند حافظ قاضی سید کاظم الدین قادری شعیب کی شادی جناب سید سراج الدین کی دختر کے ساتھ 14 اگسٹ کو سویرا فنکشن ہال چندولال بارہ دری میں انجام پائی۔
٭ جناب سید گوہر علی کی دختر کی شادی جناب سید طاہر شاہ توکلی مرزائی کے فرزند جناب سید زبیر شاہ توکلی مرزائی کے ساتھ 15 اگسٹ کو بعد عصر مسجد حسینی روڈ نمبر 2 بنجارہ ہلز میں انجام پائی۔ استقبالیہ ہائی ٹیک فنکشن ہال مراد نگر میں دیا گیا۔ محفل عقد و استقبالیہ میںمہمانوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

حیدرآباد 17 اگسٹ (راست) الحاج نواب محمد حیدر علی خاں ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی دختر مس ممتاز النساء بیگم کی شادی جناب محمد حامد حسین سابق مدرس جامعہ نظامیہ کے فرزند مسٹر احید عبدالمجید سے گولڈن پیالس فنکشن ہال کاماٹی پورہ میں بحسن و خوبی انجام پائی۔ خطبہ نکاح مفتی محمد عظیم الدین نے پڑھا جبکہ مفتی خلیل احمد، مفتی سید صادق محی الدین، نواب کاظم علی خاں، جیلانی پیراک، نواب حشمت علی خاں، علماء کرام، مشائخ عظام، تعلیمی اداروں کے سربراہان وکلاء عوامی قائدین کے علاوہ زندگی کے دیگر معززین کی کثیر تعداد شریک محفل رہی۔ مسرس محمد واحد علی خاں ایڈوکیٹ، محمد مظفر علی خاں، محمد عابد علی خاں، محمد عثمان علی خاں، محمد مرتضیٰ علی خاں ، محمد احسن علی خاں نے مہمانوں کا استقبال کیا۔