شادی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( راست ) : جناب ہارون رشید خاں بزنسمین کے فرزند مسٹر عمران خاں حال مقیم سعودی عرب کی شادی دختر جناب محمد یوسف مرحوم کے ساتھ شاہ سلبریشن پوائنٹ واقع ریتی باولی مہدی پٹنم میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقارب ، تجار ، سیاسی قائدین ، سربرآوردہ اصحاب ومعززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس محسن خان ، حاجی غوث خاں اور محمد رفیق و دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔

٭٭ جناب سعید الرحمن صدیقی سینئیر صحافی کے فرزند مسٹر تنویر الرحمن حال مقیم سعودی عرب کی شادی دختر جناب علاء الدین مرحوم کے ساتھ گولڈن فنکشن پلازا ، واقع عیدی بازار میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب دوست احباب ، سیاسی و مذہبی قائدین صحیفہ نگاروں ، سربرآوردہ اصحاب و معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس اکرام الرحمن صدیقی حال مقیم سعودی عرب اور سلیم الرحمن صدیقی و دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اگست : ( راست ) : محمد عبدالکریم خاں نعیم ولد محمد مظفر علی کی شادی محمد سلیم کی دختر کے ساتھ رائل فنکشن ہال عالیجاہ کوٹلہ میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح حضرت سید شاہ عبدالصمد شرفی نے پڑھایا ۔۔