شادی

کڑپہ ۔ 11 اگست ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سجادہ نشین آستانہ مخدوم الٰہی کڑپہ حضرت خواجہ سید شاہ عارف اﷲ محمد محمد الحسینی چشتی القادری صاحب کی ہمشیرہ ، ہمشیرہ زادی حضرت خواجہ سید شاہ امین اﷲ محمد محمد الحسینی چشتی القادریؒ کا عقد مسعود اکبر سید شاہ عسکراﷲ علوی عم بزرگوار سجادہ نشین آستانہ سید شاہ پیر پاشا علویؒ بیدر کے فرزند سید شاہ سمیراﷲ علوی ایم بی اے کے ساتھ امین میموریل ہال کڑپہ میں انجام پائی ۔ 11 بجے دن مولانا محمد نعت اﷲ صاحب خطیب مسجد امینیہ چشتیہ کڑپہ نے نکاح پڑھا ۔ سجادہ نشین آستانہ مخدوم الٰہی حضرت خواجہ سید شاہ عارف اﷲ محمد محمدالحسینی چشتی القادری صاحب نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ تقریب شادی میں بڑے پیمانے پر عمائدین شہر ، عوامی منتخب نمائندوں ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی شخصیتوں کے علاوہ ضلع کے اعلیٰ حکام اور صحافیوں نے شرکت کی ۔