شادی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد عبدالمطاہر ولد جناب محمد عبدالرحیم کا عقد جناب محمد عبدالحلیم کی دختر مس امتہ المتین ثوبیہ کے ساتھ آج بعد مغرب میٹرو کلاسک گارڈن آرام گھر چوراہا بحسن و خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد میں رشتہ داروں ، دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔
٭٭ جناب کاشف القادر ولد جناب عارف القادر کا عقد جناب سید عبدالقادر علی کی دختر مس تقدیس عبدالقادر سید کے ساتھ 7 اگست کو بعد عشاء محبوب فنکشن ہال مغل کا نالہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد میں رشتہ داروں ، دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی ۔۔
حیدرآباد /8 اگست ( راست ) میر سرور الدین حال مقیم ریاض کی دختر کا عقد مسٹر محمد عبدالقدیر بی ای حال مقیم سعودی عرب فرزند محمد عبدالباری ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ادتیہ ہاسپٹل حیدرآباد کے ساتھ آج مسجد محی الدین النساء واقعہ ملک پیٹ میں انجام پایا ۔ بعد ازاں گرانڈ ایمپرئیل فنکشن پیالیس میں عشائیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز القاریب ڈاکٹرس ، انجینئیرس ، سربرآوردہ اصحاب نے شرکت کی ۔ مسرس منیر عماد الدین حال مقیم سعودی اور میر حامد علی نوید اور میر مکرم الدین زبیر نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔