شادی

پٹلم۔ 22 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید معین ساکن پٹلم کی دختر کی شادی جناب محبوب خاں مرحوم ساکن بڑی ایڑگی منڈل جکل کے فرزند قاسم خاں کے ساتھ 21 مارچ بروز پیر کے صبح 11 بجے راجہ راجیشور، فنکشن ہال، ناندیڑ، روڈ پر بالکل سادگی کے ساتھ انجام پائی۔ عقد کے فرائض جناب سید عبدالقدیر نے انجام دیئے۔ عقد میں دولہے اور دلہن والوں کے رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ سید لطیف، سید عتیق، سید آصف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔