حیدرآباد۔/7اگسٹ، ( راست ) الحاج محمد جہانگیر محی الدین موظف محکمہ سروے سٹلمنٹ و لینڈ ریکارڈ حیدرآباد کے فرزند مسٹر محمد عرفان محی الدین ( بی ٹیک ) کا عقد جناب محمد دستگیر علی خان ناغڑ کی دختر کے ساتھ مسجد قباء فرح کالونی سعیدآباد میں انجام پایا۔ بعد ازاں لکشمی گارڈن فنکشن ہال واقع چمپا پیٹ روڈ میں عشائیہ ترتیب دیا گیا۔ اس تقریب میں دوست احباب، عزیز و اقارب، سیاسی قائدین، سرکاری عہدیداروں و سربرآوردہ اصحاب کے علاوہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔