شادی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد محمود حسین امجد مرحوم کے فرزند محمد مسعود حسین ایم ایس کا نکاح سماء ہاشمی دختر سید جمال ہاشمی کے ساتھ یکم اگست بروز جمعہ جہانگیر پلازا فنکشن ہال میں سادگی کے ساتھ شرعی انداز میں انجام پایا۔ تقریب ولیمہ بنجارہ فنکشن ہال میں منعقد کی گئی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں ، جناب عامر علی خاں کے علاوہ شہر کی معزز شخصیتوں نے شرکت کی ۔ جناب محبوب حسین آزاد سماجی جہد کار و جرنلسٹ جو نوشہ کے تایا ہیں اور دیگر قریبی عزیزوں نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔