شادی

حیدرآباد۔ 3 اگست (راست) جناب مرزا اعجاز احمد مرحوم کے فرزند مسٹر یٰسین احسن مرزا کی شادی جناب محمد ظہیرالدین مرحوم کی دُختر مس عمیرہ ظہیر کے ساتھ یکم اگست کو سعید فنکشن ہال، سعیدآباد میں انجام پائی۔ محفل عقد میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری، مولانا محمود پاشاہ قادری زرّین کلاہ کے علاوہ دیگر علماء کرام، مشائخینِ عظام، دوست احباب، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔