شادی

حیدرآباد ۔ 2 اگست (راست) جناب محمد فریدالدین فاروقی مرحوم کی دختر مس لبنیٰ فاروقی ایم بی اے کی شادی جناب محمد نصیراحمد کے فرزند مسٹر محمد وسعی طاہر ایم سی اے کے ساتھ یکم ؍ اگست کو مندا رام ریڈی گارڈنس ساگر روڈ چمپاپیٹ میں انجام پائی۔ شادی کی اس پرمسرت تقریب میں دوستوں، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب محمد احمدالدین فاروقی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔