شادی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جولائی : ( راست ) : حافظ میر لطافت علی امیر ، شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ کی دختر کا نکاح ڈاکٹر قاری محمد طیب حسین طلحہ فاروقی کے فرزند حافظ محمد محمود حسین فاروقی اسامہ حال مقیم جدہ کے ساتھ بروزچہارشنبہ 30 جولائی کو بن تریف فنکشن ہال روبرو فلک نما بس ڈپو میں انجام پایا ۔ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ تقریب نکاح میں مولانامفتی خلیل احمد ، مولانا عبدالرحمن الحمومی ، مفتی صادق محی الدین ، علماء ، مشائخین ، معززین شہر و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب بصیر ، جناب بشیر ، مسٹر اکرام ، مسٹر شعیب ، مسٹر اسعد اور مسٹر سمیع نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔