شادی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( راست ) : جناب سید معین الدین کی دختر مس ثنا معین بی ٹیک ، ایم بی اے کا عقد نکاح مسٹر فہد فہیم الدین بی ٹیک ایرکسن ( سعودی عرب ) فرزند جناب فہیم الدین اکرام الدین انجینئر ایس ڈبلیو سی سی ( کے ایس اے ) کے ساتھ 15 جون کو مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر میں بعد مغرب بحسن و خوبی انجام پایا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست احباب ، رشتہ داروں ، علماء اور دیگر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ استقبالیہ گولڈن پیالیس ٹولی چوکی میں انجام دیا گیا ۔ مسرس محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ، اے کے خاں ڈائرکٹر اے سی بی ، جنت حسین انفارمیشن کمشنر ، سبھاش گوڑ کمشنر اسٹیٹ انفارمیشن کمیشن اور دیگر نے شرکت کی ۔ جناب ایم اے رحیم سینئیر صحافی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔