شادی

حیدرآباد ۔ 7 جون (راست) جناب محمد کریم الدین کے فرزند حافظ محمد علیم الدین کی شادی جناب محمد معین الدین کی دختر کے ساتھ 6 جون کو بعد عصر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں انجام پائی۔ استقبالیہ عنبر گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں دیا گیا۔

محمد اکبر علی قادری کی دختر انیس فاطمہ کا عقد محمد محسن یو اے ای فرزند محمد محمود کے ساتھ جمعہ کو بعد نماز مغرب مسجد آمینہ مولا علی میں انجام پایا۔ تقریب استقبالیہ بھارت فنکشن ہال ایچ بی کالونی مولاعلی ترتیب دیا گیا۔ تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب، علماء و مشائخین، بزنسمین نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال محمد ارباز علی، محمد عامر علی اور عزیز و اقارب نے کیا۔