حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) متحدہ آندھراپردیش کے سابق انجینئر انچیف اور آل مائناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن تلنگانہ کے فرزند ظفرالدین کا نکاح جناب محمد جہانگیر کی دختر کے ساتھ انجام پایا۔ 18 فبروری کو ایس آئی ڈی ڈی ایچ کنونشن سنٹر کومپلی میدک روڈ میں منعقدہ تقریب عقد میں چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھر راؤ ان کے ارکان خاندان اور ریاستی وزراء بشمول ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی نے شرکت کی اور نئے جوڑے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔