شادی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید حبیب جونیر لکچرار گورنمنٹ جونیر کالج فلک نما کی دختر ڈاکٹر سیدہ نورالعین نبیلہ بی یو ایم ایس ( ایم ڈی ) کا عقد نکاح جناب سید کلیم اللہ حسینی کرسپانڈنٹ ہیپی روزری نکتین ہائی اسکول کے فرزند مسٹر سید آصف اللہ حسینی ایم ٹیک میکانیکل کے ساتھ 30 مئی کو بعد مغرب صنعا گارڈن فنکشن ہال سردار محل روڈ چارمینار میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ مسرس سید یعقوب ، سید نجیب ، سید نصیب ایڈوکیٹ ، سید محمد یسین اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔