شادی

حیدرآباد 25 مئی (راست) شہر حیدرآباد کے قدیم و معروف تاجر پارچہ جات جناب محمد مصطفیٰ کی نبیری اور جناب محمد محبوب کی دختر شاہینہ صنوبر کا عقد نکاح جناب غلام صمدانی کے فرزند غلام یزدانی کے ساتھ 22 مئی جمعرات کو نیو میریج ہال ملک پیٹ میں انجام پایا۔ شادی کی اس تقریب میں شہر کے تاجرین پارچہ، دوستوں، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
حیدرآباد 25 مئی (دکن نیوز) مسٹر حمایت علی بیگ فرزند جناب مرزا شجاعت علی بیگ مرحوم (پٹیل صاحب) کی شادی مس عرشیہ بیگم دختر جناب محمد اسلم خان کے ساتھ این این آر گارڈن پلر نمبر 122،عطا پور رنگ روڈ پر انجام پائی ۔ محبوب علی محبوب ،محمد مشتاق احمد ، لیاقت علی بیگ،معز علی، علی شاکر، رضا علی بیگ ،فراز احمد اور محمد تقی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔