شادی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : ڈاکٹر میر وجاہت علی معتمد مجلس انتظامی مدرسہ باب العلم انوار محمدی کی دختر سیدہ انشاء سلطانہ کا عقد جناب خواجہ مجاہد الدین ( فرزند خواجہ معین الدین موظف سب رجسٹرار ) کے ساتھ کل رات ایڈن گارڈن کنگ کوٹھی میں انجام پایا ۔ مولانا قاضی محمد پرویز احمد نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ تقریب عقد میں علماء و مشائخ ، ڈاکٹرس ، اسکول و کالجس اور دینی مدارس کے ذمہ دار و دانشوروں نے شرکت کی جن میں قابل ذکر مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا سید غوث محی الدین قادری اعظم پاشاہ ، مولانا سید محمد حمید الدین شرفی ، مولانا سید عبداللہ حسین قادری ، مولانا سید قبول پاشاہ شطاری ، ڈاکٹر فخر الدین محمد ، ڈاکٹر افتخار احمد ، ڈاکٹر متین الدین سلیم ، جناب جلیل احمد ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر رشتہ دار عزیز و اقارب حفاظ و علماء وکلاء اور صحافیوں و دوست احباب نے شرکت کی ۔ جناب میر مجاہد علی ، جناب میر منور علی ، میر نعمان علی ، میر مدثر علی ، ڈاکٹر میر سلمان علی نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔