شادی

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) الحاج محمد علی خان چیر مین لیٹسٹ گروپ کے فرزند محمد احمد علی خان (عرفان) کی شادی جناب محمد شکیل احمد کی دختر کے ساتھ کل شام ریڈ روز پیالیس نامپلی میں انجام پائی ۔ تقریب میں جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ، جناب محمد علی شبیر ایم ایل سی ، جناب محمد محمود علی ایم ایل سی ، جناب فاروق حسین ایم ایل سی، جناب شیخ محمد اقبال آئی پی ایس ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی، جناب محمد سراج الدین صدر اقلیتی ڈپارٹمنٹ پردیش کانگریس کے علاوہ معززین شہر ، تاجرین ،دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مسرز محمد مسعود علی خان، شیخ نظیر احمد، شیخ قدیر احمد اور شیخ شبیر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔