شادی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( راست ) : جناب محمد عبدالغفار قادری کے فرزند محمد عبدالصمد قادری کی شادی جناب محمد سرور مرحوم کی صاحبزادی کے ساتھ وحید فنکشن پلازہ نواب صاحب کنٹہ میں انجام پائی ۔ محفل عقد کی اس تقریب میں علمائے کرام مشائخین عظام ، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ محمد طاہر قادری برادر نوشہ نے مہمانان کا استقبال کیا ۔۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( راست ) : شہر حیدرآباد کے قدیم و مشہور تاجر پارچہ جناب محمد مصطفی کی نبیری اور جناب محمد محبوب کی دختر شاہینہ صنوبر کا عقد جناب محمد غوث صمدانی کے فرزند محمد غوث یزدانی کے ساتھ 22 مئی جمعرات کو نیو میریج ہال نزد نلگنڈہ چوراہا انجام پایا ۔ شادی کی اس تقریب میں دونوں شہروں کے سرکردہ تاجرین پارچہ جات دوستوں ، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ مئی : ( راست ) : مرزا شجاعت علی بیگ مرحوم المعروف پٹیل کے فرزند مرزا حمایت علی بیگ ( پروپرائٹر سی ڈی ولڈ چنچل گوڑہ ) کی شادی عرشیہ بیگم دختر جناب محمد اسلم خاں کے ساتھ 22 مئی جمعرات کو ایس این آر گارڈن عطا پور رنگ روڈ میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوستوں ، رشتہ داروں اور شہر کی معزز شخصیتوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ محبوب علی محبوب ، جاوید ، لیاقت علی بیگ نیر ، رضا علی بیگ اور فراز احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔