شادی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : الحاج شیخ جمیل احمد خادم درگاہ حضرت بڑا پہاڑ نظام آباد کی زیر سرپرستی جناب محمد ایوب خاں مرحوم کے فرزند مسٹر محمد اعظم خاں کی شادی جناب محمد صادق الدین کی دختر کے ساتھ 19 مئی بعد عشاء صنعا گارڈن فنکشن ہال چارمینار میں انجام پائی ۔ تقریب شادی میں عزیز و اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔
٭٭ جناب محمد جبار کے فرزند محمد اعجاز کی شادی جناب عبدالستار خاں کی دختر کے ساتھ 19 مئی کو بعد نماز عشاء جامع مسجد نارسنگی موضع ضلع رنگاریڈی میں انجام پائی ۔ استقبالیہ و طعام بعد نکاح سری کے وی ایم آر پریڈ گارڈن فنکشن ہال نارسنگی ضلع رنگاریڈی میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد میں علماء مشائخین عظام عزیز و اقارب دوست احباب کے علاوہ تاجر پیشہ حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( راست ) : سجادہ نشین و متولی آستانہ جیلانیہ ہائی ٹیک سٹی مولانا الحاج سید شاہ محمد غوث احمد قادری غوث پیر کلیمی کے فرزند مولوی حافظ سید محسن احمد قادری عظمت پیر کلیمی کی شادی جناب سید نعیم الدین حسینی قادری کی دختر کے ساتھ کل شام کرسٹل گارڈن رنگ روڈ مہدی پٹنم میں انجام پائی ۔ مولانا عرفان اللہ شاہ سیفی نوری نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ حضرت سید خواجہ غیاث الدین چشتی معینی اجمیری سجادہ نشین قدیم دیوان اجمیر شریف نے دعا کی ۔ محفل عقد میں علماء و مشائخ دانشوران ملت عزیز و اقارب و رشتہ دار کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جن میں مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری ، مولانا شاہ آغا محمد قاسم ابوالعلائی ، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی ، مولاناسید ابوبکر حسینی صادق پاشاہ ، مولانا سید ابراہیم حسینی فاروقی پاشاہ ، مولانا سید عبدالغنی حسن بابا ، مولانا سید افتخار محی الدین ابوالعلائی ، مولاناسید محمود حسینی صابر پاشاہ ، مولانا سید شاہ ستار حسینی بندہ نوازی ، مولانا سید حسین پاشاہ مخدومی شامل ہیں ۔۔