شادی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : نبیرہ ام جناب محمد وہاب الدین صاحب مرحوم محمد عبدالواسع رضوان فرزند جناب محمد حفیظ الدین مجاہد کرسپانڈنٹ سن شائن ہائی اسکول آغا پورہ کا عقد جناب مرزا صدیق علی بیگ عارف کی دختر کے ساتھ 12 مئی پون گارڈن انجام پایا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔۔

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( راست ) : جناب سید رحیم اللہ کے فر زند سید معین الدین (بی ٹیک ) کا نکاح دختر جناب محمد رفیق خاں کے ساتھ چھوٹی مسجد مراد نگر میں 12 مئی بعد نماز عصر انجام پایا ۔ بعد ازاں ایس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا جس میں رشتہ داروں ، دوست و احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ سید عظیم اللہ اور سید سعد اللہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔

٭٭ جناب محمد قاسم عرفانی کے فرزند جناب محمد احمد کا عقد جناب محمد فاروق الدین مرحوم کی صاحبزادی کے ساتھ بمقام سریدھر فنکشن پلازا خیریت آباد میں 9 مئی انجام پایا ۔ مولانا سید حامد حسین حسان فاروقی نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی ۔ مہمانوں میں خصوصا حضرت سید محمد صدیق حسینی قادری ، حضرت سید ہبت اللہ حسینی قادری کے ساتھ علماء کرام مشائخین عظام تھے ۔ میر احسن علی انور مینار بک ڈپو ، سید اکبر وائس پرنسپل مغل انجینئرنگ کالج ، سید الیاس ہاشمی جدہ ، محمد عبدالرزاق ، جناب حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔