شادی

بودھن ۔ 18۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب شیخ محمود حسین ضلع آرگنائزنگ سکریٹری ٹی آر ایس پارٹی کی دختر کی شادی شیخ امتیاز ولد شیخ سعید اللہ ایم بی اے حال مقیم سعودی عرب سے اپنا فنکشن ہال بودھن میں انجام پائی تقریب شادی میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، رکن اسمبلی بودھن جناب شکیل عامر ، صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا ، آر ڈی او بودھن شیام پراسادلعل ڈی ایس پی ، وینکیشورلو سرکل انسپکٹر وینکنا تحصیلدار سدرشن صدر ٹاؤن ٹی آر ایس پارٹی عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ ، بلدی فلور لیڈرس عابد سیٹھ، اعجاز خان نائب صدرنشین بلدیہ ، حبیب خان قدیر ارکان بلدیہ میر نظیر علی ڈبو ، شیخ اظہر راشد احمد مشتاق ، سید اشفاق علی ، جناب محمد اعظم موظف ایم ای او کے علاوہ ضلع و ڈیویژن سطح کے قائدین و سرکاری عہدیداروں کے علاوہ دوست احباب کی کثیر تعداد نے تقریب شادی و عشائیہ میں شرکت کی ۔