شادی

حیدرآباد ۔ /10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الحاج محمد عبداللطیف تاجر کی دختر ڈاکٹر حنا رخشاں( ایم بی بی ایس) کا نکاح جناب محمد خواجہ معین الدین خان عرف بابو خاں کے فرزند مسٹر محمد امجد خاں ( ایم بی اے ، حال مقیم کے ایس اے ) کے ساتھ بروز جمعہ مسجد صوفیہ ، قادری پورہ سدی پیٹ میں انجام پایا۔ کاٹن مارکٹ (پتی مارکٹ ) کریم نگر روڈ سدی پیٹ میں عشائیہ ترتیب دیا گیا۔ اس تقریب میں سابق ارکان اسمبلی مسرز ہریش راؤ، سی ایچ متیم ریڈی، ایم ایل سی فاروق حسین، ڈی ایس پی سریدھر کے علاوہ تاجرین ، وکلاء ، سیاسی قائدین و معزز ین شہر سدی پیٹ ، دوست احباب اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مسرز محمد عبدالوحید ، امجد ناظم الدین اور محمد عبدالصمد فیضان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔