شادی

حیدرآباد ۔9 ۔ مئی : ( راست ) : کانگریس لیڈر جناب میر ہادی علی مدیر اعلی روزنامہ بے مثال کی دختر مس ایس رباب فاطمہ کی شادی مسٹر مرزا ذکی علی خاں فرزند جناب مرزا ابراہیم علی خاں اصغر سے شملہ گارڈن ، ملک پیٹ نلگنڈہ چوراستہ فنکشن ہال پر منعقد ہوئی ۔ جس کا خطبہ نکاح ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے پڑھا جس میں علماء مشائخین ، شعراء ذاکرین ، ڈپٹی کونسلیٹ جنرل اسلامک ریپبلک آف ایران آقا پریادی ، آقا علی اکبر نیرومند ، محمد ہدایت صدرنشین آندھرا پردیش اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ، ایس اے شکور سکریٹری ڈائرکٹر اے پی اردو اکیڈیمی ، حج کمیٹی ، کانگریس کے سینئیر قائدین ، بی جے پی ، ایم بی ٹی ، ٹی آر ایس قائدین ہر قوم و ملت کے کافی تعداد میں مدعوین نے شرکت کی ۔ سید امیر حسن خاں رضوی ، سہیل اور سید رضوان حسین زیدی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔