نظام آباد۔/3مئی، ( فیکس ) ٹیچرس کی نمائندہ تنظیم PRTU کے ریاستی سکریٹری سید احمد بخاری کی دختر کا نکاح حافظ جمیل احمد خان فرزند جناب خلیل احمد خان موظف اکاؤنٹنٹ محکمہ زراعت کے ساتھ مکہ مسجد احمد پورہ کالونی میں بعد عصر انجام پایا۔ نائب قاضی ضلع نظام آباد جناب ایم اے وحید نے ایجاب قبول کروایا۔ مولانا حافظ سید ولی اللہ خطیب وامام مکہ مسجد نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعاء کی۔ عشائیہ کا اہتمام لمرا گارڈن فنکشن ہال میں کیا گیا۔ جناب سید عیسیٰ بخاری موظف ناظر عدالت، ایم اے رشید موظف اکاؤنٹنٹ نے سرپرستی کی۔ جس میں ڈاکٹر ایجوکیشنل آفیسر مسٹر سرینواس چاری، ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کاماریڈی ایم اے رشید، منڈل ایجوکیشنل آفیسر لنگا مورتی، پی آر ٹی یو کے قائدین کملاکر راو، شنکر، خواجہ معین الدین، عارف الدین، جمیل نظام آبادی، اسرار احمد، الیاس، جاوید کے علاوہ محمد عثمان سائنٹسٹ، ایم اے حمید کیریر کونسلر، اکبر الدین صدیقی سابق پرنسپل، ٹیچرس برادری، ٹیچرس کی مختلف تنظیموں کے قائدین کے علاوہ سیاسی قائدین، شعراء، صحافتی برادری نے شرکت کی۔ مہمانان کا استقبال سید اسد بخاری، اصف رشید، سید ارشاد بخاری، شاہد بخاری نے کیا۔