حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : حضرت سید شاہ غلام غوث قادری قبلہ بانی سیرت النبیؐ اکیڈیمی و سابق صدر مرکزی انجمن قادریہ کی نواسی امتہ الفاطمہ واثقہ بنت مولانا سید عبدالجلیل قادری جاگیر دار کی شادی مسٹر سید تبریز رفاعی ابن مولانا سید ظفر علی رفاعی کے ساتھ کل شام کرسٹل گارڈن میں انجام پائی ۔ مولانا سید شاہ محمد صدیق حسینی عارف سجادہ نشین بارگاہ حضرت سیدنا خواجہ محبوب اللہ نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ مہمانوں کا استقبال مولانا سید شاہ حافظ سید شاہ مرتضی تاج الدین حیدر نائب صدر انجمن قادریہ مولانا سید شاہ غلام صمدانی علی قادری صدر نشین سیرت النبیؐ اکیڈیمی ، مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ بانی و صدر نشین ہاس انڈیا ، مولانا سید شاہ غلام قادر قطب حسینی القادری معتمد مرکزی انجمن قادریہ نے کیا ۔ تقریب نکاح میں شہر کی اہم معزز شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ علماء مشائخین میں قابل ذکر مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری ، مولانا سید شاہ محمد قبول پاشاہ قادری شطاری ، مولانا سید محمود پاشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا شہنشاہ قادری ، مولانا حافظ سید شاہ مرتضیٰ تاج الدین حیدر حسینی ، مولانا سید شاہ حامد محمد قادری ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی ، مولانا سید محمود صفی اللہ حسینی ، مولانا سید صفی اللہ قادری ، مولانا ظہیر الدین علی صوفی شامل ہیں ۔۔