حیدرآباد۔7 فبروری (راست) الحاج محمد حفیظ الدین المعروف پاشاہ بھائی مریال گوڑہ کے فرزند مسٹر عبدالسمیع اوایس اسسٹنٹ منیجر آندھرا بینک کی شادی مس شیرین فردوس ایم ٹیک دختر جناب سید رحیم بابا کے ساتھ ایس وی گارڈنس نزد مسجد کریم نلگنڈہ روڈ، مریال گوڑہ میں انجام پائی۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز اقارب سیاسی و مذہبی قائدین سرکاری عہدیداروں و دیگر سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔