شادی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : جناب محمد عمر قادری کے فرزند مسٹر محمد ابراہیم قادری کی شادی جناب محمد عبدالسلیم کی دختر کے ساتھ 3 فروری کو بعد نماز عشاء جمال گارڈن عیدی بازار سنتوش نگر میں انجام پائی ۔ جناب محمد عثمان ، محمد مسعود ، محمد عرفان ، محمد ابوبکر ، الحاج احمد محی الدین نقشبندی ، جناب عارف نظیر خان ، حافظ محمد کلیم اللہ خاں ، حافظ محمد محی الدین نقشبندی ، جناب جمیل خاں مسعود خاں عبدالرحمن نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔