حیدرآباد ۔ 4 ۔ فروری : ( راست ) : جناب اسمعیل بن علی بن طاہر النہدی سینئیر اسسٹنٹ سی او آئی سی اینڈ ای پی گورنمنٹ آف اے پی کے فرزند علی بن اسمعیل بن طاہر النہدی عرف ہارون سیلس ایگزیکٹیو اینڈ اسٹاک انچارج ای سی سی ابوظہبی ( یو اے ای ) نبیرہ علی بن عبداللہ بن طاہر النہدی کی شادی اتوار 2 فروری کو انجام پائی ۔
خطبہ نکاح عثمانیہ مسجد کنگ کوٹھی میں پڑھایا گیا ۔ شالیمار فنکشن ہال رامکوٹ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ عمران خاں ، ضمیر احمد قریشی عاصم ، محمد زعیم شریف سحبان ، مصطفی بن ابراہیم النہدی ، سید محمد اکرم اور دوسروں نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔