حیدرآباد ۔ 3 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سعید بن عمر عفاری کے فرزند مسٹر عمر بن سعید عفاری کا عقد جناب محمد بن عمر یافعی محمد پہلوان بارکس کے برادر جناب الیاس بن عمر یافعی کی دختر کے ساتھ 2 فروری اتوار عمر گلشن فنکشن ہال چندرائن گٹہ بارکس میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ محفل عقد میں عام و خاص احباب تجار وکلا ، ہندو مسلم پہلوان برادری نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال جناب صابر یافعی ، محمد سعیدی طاہر عفاری و برادران و محمد وھلان نے کیا ۔۔