حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : مفسر قرآن مجید پیر و مرشد حضرت سید محمود ؒ اکیلوی سجادہ نشین دائرہ ظہیر آباد کے فرزند سید شاہ زیب خوندمیری کا عقد نکاح جناب سید ابراہیم خوندمیری (صادق بھائی ) کی دختر کے ساتھ 26 جنوری کو ایس ایس گارڈن میں انجام پایا ۔ پیر و مرشد حضرت سید خدا بخش میاں جی صاحب سجادہ نشین دائرہ نو کے فرزندو جانشین حضرت سید محمود خوندمیری ( نجف میاں ) نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ سجادہ نشین دائر اکیلوی ظہیر آباد حضرت سید عزیز محمد ( رضی میاں ) کے برادر کی شادی کی اس تقریب میں مرشدین کرام ، دوستوں ، رشتہ داروں اور دیگر معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔