شادی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید مقصود احمد رضوی کی دختر مس سیدہ حبیبہ رضوی کی شادی میریڈین فنکشن پیالیس ملک پیٹ میں جناب محمد ساجد کے فرزند مسٹر محمد عبید کے ساتھ انجام پائی ۔ تقریب میں نمائندہ خصوصی روزنامہ سیاست برائے نیوزی لینڈ سید مجیب کے علاوہ عزیز و اقارب ، دوست و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سید احمد حبیب رضوی ، سید شمیم احمد رضوی اور سید فیض رضوی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

 

٭٭    جناب سید بشیر الدین مرحوم کی دختر کا عقد مسٹر وسیم احمد چشتی ( بزنس مین ) فرزند جناب فاروق احمد چشتی سے 31 جنوری اتوار کو گولڈن فنکشن پیالیس بہادر پورہ میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔ خطبہ نکاح مولانا محمد رضوان قریشی نے پڑھا ۔ محمد وسیم ، محمد علیم ، سید حبیب الدین نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔