شادی

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید بشیر احمد ہاشمی خالدی ایڈوکیٹ کی دختر مس سیدہ تاج زینب کا عقد محمد عبدالروف الدین غوری ( طاہر ) ولد محمد جناب محمد یسین غوری مرحوم سے 25 دسمبر کو بعد نماز عشاء مسجد رحمت للعالمینؐ انجن باولی شمشیر گنج میں انجام پایا ۔ خطبہ نکاح مولانا حافظ سید بدیع الدین صابری نے پڑھا۔ تقریب استقبالیہ نبیل فنکشن پلازہ شمشیر گنج میں ترتیب دیا گیا جس میں حیدرآباد کے معزز حضرات ، علماء و مشائخین ، رشتہ دار دوست احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال عروس کے برادران سید غنی احمد ہاشمی ( لندن ) سید منیر احمد ہاشمی ( کینڈا ) ، سید رفیق احمد ہاشمی ، سید ریاض احمد ہاشمی ، سید خلیل احمد ہاشمی ، مبین الحسن و سید ولی اللہ حسینی اور دیگر رشتہ داروں نے کیا ۔۔