شادی

نیالکل ۔ یکم ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب سید شبیر علی گتہ دار ظہیرآباد کے فرزند جناب سید محمد علی سیول کنٹراکٹر کی شادی جناب محمد معین الدین ٹیچر سابق امیر مقامی جماعت اسلامی بگدل کی دختر کے ساتھ نور فنکشن ہال منااکھیلی کرناٹک میں انجام پائی ۔ خطبہ نکاح محمد حافظ ثاقب احمد قاضی نے پڑھایا۔ تقریب استقبالیہ جئے جئے فنکشن ہال میں انجام پائی ۔ تقریب میں سابق صدرنشین بلدیہ منکال سبھاش وجئے کمار سابق صدر یم پی پی عرشیہ کلیم ، سرپنچ کوہیر عبدالوحید سابق ایم پی ٹی سی ، محی الدین غوری رکن شوری محبوب غوری جرنلسٹ سید باقر حقانی سینئر جرنلسٹ ، تنظیم احمد سابق نائب صدرنشین بلدیہ جہانگیر قریشی فلور لیڈر کانگریس ، عارف غوری صدر ٹی آر ایس پارٹی محلہ گڑھی نورالحسن غوری صدر ایم پی جئے ڈی وینکٹیشور ، رحیم غوری جرنلسٹ عبدالنصیر وارڈ ممبر موسی نگر کے علاوہ سیاسی مذہبی سماجی صحافی قائدین نے شرکت کی ۔ روزنامہ سیاست کی تحریک ایک کھانا ڈش ایک میٹھا کا پڑوسی ریاست کرناٹک میں مثبت اثرات دیکھا گیا ، شادی کی تقریب نہایت ہی سادگی کے ساتھ منائی گئی ۔ ضلع میدک کے مسلم قائدین نے اس تحریک کے آغاز پر جناب زاہد علی خاں اور عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست سے اظہار تشکر کیا ۔ جناب رحمت علیس یول کنٹراکٹر ، سید اکبر علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔