شادی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید شرف الدین قادری کے فرزند مسٹر سید مرتضیٰ قادری کا عقد جناب محمد محمود خاں کی دختر کے ساتھ 25 دسمبر بعد نماز عشاء مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر مہدی پٹنم میں انجام پایا ۔ استقبالیہ پیراڈائز گارڈن عطا پور رنگ روڈ راجندر نگر میں منعقد کیا گیا ۔ رشتہ دار و دوست احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر عدنان ، مسٹر مجتبیٰ اور مسٹر سیف نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔