حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : محمد ابراہیم بن علی کی دختر ندا محمدی بی ایس سی بی ایڈ کا نکاح محمد ممتاز خاں کے فرزند محمد انور خاں ایم ٹیک کے ساتھ 22 جنوری کو بعد نماز مغرب مسجد عباد الرحمن گولکنڈہ میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ برادران عروس مصطفی ، معاذ اور طلحہ کے علاوہ اسمعیل بن علی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔