حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب قاری خطیب حضرت سید اکرام اللہ شاہ قادری قدیری متولی سجادہ و جانشین مسجد حضرت سید عباد اللہ شاہ قادریؒ کے فرزند جناب سید احمد اللہ شاہ قادری قدیری ( ملازم ٹاسک فورس پولیس ڈپارٹمنٹ ) کا عقد سیدہ آسیہ بیگم دختر جناب سید غوث محی الدین سے بمقام مسجد صالحین ، صالحین کالونی جہاں نما میں تقریب نکاح منعقد ہوئی ۔ تاج پیالیس فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ میں استقبالیہ ترتیب دیا گیا ۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب دوست احباب اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار ، ڈاکٹرس ، انجینئرس معززین شہر کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مہمانوں کا استقبال جناب سید کلیم اللہ شاہ قادری قدیری نے کیا ۔۔