حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد اظہار الطاف کے فرزند مسٹر محمد سرفراز الدین یم یس ( یو کے ) کا عقد جناب محمد ظہیر الدین مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ ( آر ٹی اے ) کی دختر مس سارہ ظہیر بی ٹیک کے ساتھ شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں 16 جنوری کو بعد نماز عصر انجام پایا ۔ استقبالیہ آفیسرس میس گورنمنٹ پریس روڈ نیو ملک پیٹ میں ترتیب دیا گیا ۔ مہمانوں کا استقبال مسرز امیر حسین ( یس بی ایچ ) اعجاز حسین ، جاوید حسین ، محمد مجیب الرحمان ، محمد اسماعیل اور اویس نے کیا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز واقارب اور سربرآوردہ اصحاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔