شادی

حیدرآباد۔/9جنوری، ( راست ) جناب سید خواجہ نعیم الدین ( ریٹائرڈ ڈپٹی ایگزیکیٹو انجینئر ) کے فرزند سید مجیب الدین عامر بی ٹیک یو اے ای کا عقد مسعود جناب شیخ احمد محی الدین کی دختر سے انجام پایا۔ نکاح مسجد زاہدہ احمد بنڈلہ گوڑہ میںانجام پایا جبکہ استقبالیہ ایم ایم گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد میں ترتیب دیا گیا۔ مہمانوں کا استقبال دلہے کے تایا اور چچاؤں نے کیا۔ محفل عقد میں رشتہ داروں،د وست احباب کی کثیر تعداد موجود تھی۔

٭٭ جناب سید سلیم کے فرزند مسٹر سید جاوید ڈی سی ایس ڈیزائن سپورٹ انجینئرنگ ورک کمپنی ایلسٹم کے ایس اے کا عقدمسعود جناب محمد رفیع کے ایس اے کی دختر کے ساتھ 8 جنوری کو بعد مغرب نیو کلاسک گارڈن فنکشن ہال عطاپور میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ اس موقع پر مسرس سید علیم، سید محمد حامد اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔