شادی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید خواجہ افتخار الدین ( ملازم بی ایس این ایل ) کی دختر مس سیدہ تہنیت النساء ( بی ای ) کا عقد نکاح مسٹر سید شجاعت علی ہاشمی (سلمان ) ایم بی اے ، فرزند جناب سید انور علی ہاشمی ( ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر ) کے ساتھ روز گارڈن فنکشن ہال نزد آئی ایس سدن چوراہا ساگر روڈ میں انجام پایا ۔ مہمانوں کا استقبال دلہن کے بھائیوں نے کیا ۔ اس موقع پر عزیز و اقارب ، دوست احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج محمد عبدالرحمان صدیقی کے فرزند محمد عبدالسبحان صدیقی محسن بی ای ایم ایس ( یو کے ) کا نکاح الحاج شیخ اعجاز پاشاہ کی دختر کے ساتھ کل 3 جنوری اتوار کو بعد نماز مغرب شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں انجام پایا ۔ استقبالیہ لیک ویو بنجارہ گارڈن فنکشن ہال روبرو لین کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں ترتیب دیا گیا ۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔