حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( راست ) : ڈاکٹر حسن عبدالقادر سابق نیوز ریڈر اردونیوز دور درشن کیندر کی دختر مس سمیہ خاتون کی شادی جناب محمد وحید خاں مرحوم کے فرزند مسٹر محمدزبیر خاں کے ساتھ کل شام رائل ریجنسی گارڈن روبرو انڈین آئیل پٹرول پمپ آصف نگر مہدی پٹنم روڈ میں بحسن و خوبی انجام پائی۔ تقریب عقد میں معززین شہر ‘ ڈاکٹرس ‘ انجینئرس ‘ سیاسی قائدین عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسٹر ثقلین عبدالقادر انجینئر الجبیل سعودی عرب نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔