حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( دکن نیوز ) : جناب ایم اے واحد سابق تحصیلدار کے فرزند مسٹر محمد عبدالمقتدر کی شادی محمد نعیم الدین کی دختر ڈاکٹر عظمیٰ بیگم کے ساتھ کل شام مینار گارڈن فنکشن ہال سالار جنگ میوزیم میں بحسن و خوبی انجام پائی ۔ مفتی عظیم الدین نے خطبہ نکاح پڑھا ۔ تقریب شادی میں رشتہ دار ، دوست احباب علماء کرام ، مشائخین عظام ، دانشور جن میں قابل ذکر مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ ، کبیر الدین ، عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، شجاعت علی شجیع ڈپٹی ڈائرکٹر دور درشن ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، محمد برکت علی ، انور الدین ، میر لیاقت علی ہاشمی ( ریاض سعودی عرب ) ، ماسٹر شفیع ، وزیر خاں اے سی پی ( موظف ) ، و دیگر کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ اریب احمد عباسی ، منیب احمد عباسی ، ایم اے مجیب نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔
حیدرآباد ۔ 2 جنوری (راست) جناب محمد ریاض احمد فاروقی گوڈر شاہی کی دختر کی شادی سید شاہ محی الدین قادری کے فرزند مسٹر سید شاہ مخدوم قادری عرف عاصم کے ساتھ 31 ڈسمبر کو سویرہ گارڈن فنکشن ہال میں انجام پائی۔ اس محفل عقد میں دوست احباب، رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوںکا استقبال جناب امتیاز خان (عرف صفدر) نے کیا۔
حیدرآباد ۔ 2 جنوری (راست) ڈاکٹر قاضی کلیم اقبال ایم وی ایس سی کی دختر ڈاکٹر حضریٰ فاطمہ ایم بی بی ایس کا نکاح ڈاکٹر مصطفی ایم بی بی ایس فرزند ڈاکٹر محمد عتیق الرحمن (آپتھلمالوجسٹ) سے جمعرات 31 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب انجام پایا۔ روڈ نمبر ایک بنجارہ ہلز خواجہ منشن میں منعقدہ اسی تقریب میں طبی، ادبی، سیاسی، مذہبی شخصیتوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سید منور علی نرساپور، سیول اسٹنٹ سرجن گورنمنٹ ہاسپٹل کاماٹی پورہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
جناب سید فیاض علی کی دختر مس سیدہ عظمت النساء کا عقد نکاح جناب سید عبدالقادر مرحوم کے فرزند مسٹر سید تبریز کے ساتھ 30 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد قبا تالاب کٹہ میں انجام پایا۔ استقبالیہ طاہر فنکشن پلازہ مغلپورہ میں ترتیب دیا گیا۔ محفل عقد میں عزیز و اقارب، دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی۔