شادی

پٹلم۔30ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر پٹلم کے اردو اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین جناب شیخ محبوب کے بڑے فرزند شیخ حبیب ‘ ڈی سی ای ‘ سیول انجنیئر کی شادی جناب محمد رحیم کی دختر کے ساتھ 27 ڈسمبر بروز اتوار کو مائناریٹی گارڈن فنکشن ہال مین روڈ بانسواڑہ میں صبح کے 11:30 بجے بالکل سادگی کے ساتھ انجام پائی ۔ عقد کے فرائض قاضی جناب محمد سعداللہ نے انجام دیئے ۔ 28ڈسمبر بروز پیر سائی گارڈن فنکشن ہال بانسواڑہ روڈ پٹلم میں استقبالیہ ولیمہ کی دعوت کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں دولھے والے دلھن والوں کے رشتہ دار ‘ مساجد کمیٹی کے صدر جناب محمد عبدالقدوس نائب صدر جناب شیخ کریم ‘ سابق مساجد کمیٹی کیصدر جناب محمد عبدالغفور ‘ جناب محمد عبدالکریم ‘ جناب محمد منیر الدین ‘ مفتی جناب شیخ جمشید ‘ مولانا محمد اسد ‘ حافظ عبدالحفیظ ‘ حافظ و قاری شفیع ‘ جناب سید جعفر مرٹھواڑہ گرامنا بینک کیاشیئر ‘ جناب جاوید ٹیچر اردو اسکول پٹلم کے ہیڈ ماسٹر جناب محمد خورشید کے علاوہ نمائندہ ’سیاست‘ محمد کلیم الدین پٹلم نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال شیخ آصف ‘ شیخ سراج ‘ شیخ جلال ‘ شیخ حسن نے کیا ۔