حیدرآباد ۔ 28 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب فخر ایم اقبال کی دختر آفرین ثناء بی ایس ( امریکہ ) کی شادی جناب محمد سلیم حسین کے فرزند مسٹر محمد عادل سعید صدیقی بی ٹیک ایم ایس (یو کے ) کے ساتھ صبا فنکشن پیالیس ، لکڑی کا پل میں انجام پائی ۔ تقریب شادی میں جسٹس ای اسمعیل ، سید نظام الدین قریشی ( حال مقیم امریکہ ) ، جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف ، جناب سید مبشر الدین ( ریاض ) ، جناب غلام محی الدین قریشی ، ڈاکٹر سید غوث الدین سابق مشیر یونانی حکومت ہند ، جناب احمد صدیقی مکیش ، جناب شفیع محمد خاں اسٹیٹ بنک حیدرآباد کے علاوہ معززین عزیز و اقارب اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔۔