حیدرآباد 27 ڈسمبر (راست) جناب احمد فیض الدین قمر (بدر) انجینئر حال مقیم مدینہ منورہ کی دختر مس دینا فیض (بی فارمیسی) کا عقد نکاح جناب محمد منیر کے فرزند مسٹر محمد سہیل (حال مقیم امریکہ) کے ساتھ 26 ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء آئی میاکس فنکشن ہال گڈی ملکاپور مہدی پٹنم میں بحسن و خوبی انجام پایا۔ مسرس جناب احمد مظفر حسین (جدہ)، جناب احمد سراج الدین موظف آڈٹ آفیسر آندھرا بینک، جناب احمد افضل محی الدین انور (جدہ) اور دیگر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر عزیز و اقارب، دوست و احباب، رشتہ داروں این آر آئیز وغیرہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
٭ ڈاکٹر محمد مشتاق علی کے صاحبزادہ ڈاکٹر محمد مدثر علی کا عقد نکاح ڈاکٹر شاذیہ تبسم دختر جناب عسکر امام الدین سے 24 ڈسمبر کو پون گارڈن میں انجام پایا۔ خطبہ نکاح ڈاکٹر راشد نسیم ندوی نے پڑھا۔ اس محفل میں عزیز و اقارب، دوست احباب اور مختلف تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد المعینی سابق چیف ایڈیٹر عرب نیوز، جناب حامد محمد خان، جناب ظفر جاوید، ڈاکٹر متین الدین قادری، ڈاکٹر صارب رسول خان اور ڈاکٹر فخرالدین محمد، جناب کے ایم عارف الدین، جناب رحیم الدین انصاری، جناب منیرالدین مختار، پروفیسر احمد اللہ خان، جناب مجتبیٰ حسین، جناب سید جلیل احمد، جناب محمد عبدالمجید، جناب ضیاء الدین نیر، جناب خواجہ حسن، ڈاکٹر وجئے آنند ریڈی اور شہر کے معزز ڈاکٹرس نے شرکت کی۔ جناب سید شاہ مظہر حسینی اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نظامی نے بھی شرکت کی۔ مدینۃ العلم اکیڈیمی اور دوسرے تنظیموں کے افراد اور شہر کے معززین کثیر تعداد میں شریک تھے۔ اس تقریب میں مہمانوں کا استقبال ڈاکٹر محمد مکرم علی اور جناب حبیب احمد نے کیا۔
٭ جناب سید اعظم الدین ولد جناب الحاج سید ناظم الدین کا نکاح دختر جناب محمد حبیب الدین کے ساتھ بعد نماز عصر جامع مسجد فلک نما میں انجام پایا۔ استقبالیہ نبیل فنکشن پلازہ میں دیا گیا۔ محفل عقد میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نوشہ کے برادران نے مہمانوں کا استقبال کیا۔