شادی

حیدرآباد 26 ڈسمبر (راست) الحاج محمد عبدالنعیم خان اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کی دختر ڈاکٹر روبیہ احسن ایم بی بی ایس کی شادی 25 ڈسمبر کو بعد عشاء ریڈ روز پیالس فنکشن ہال روبرو پبلک گارڈن نامپلی میں جناب اللہی پیرزادہ کے فرزند عماد اللہی پیرزادہ (آئی ٹی انالسٹ) کے ساتھ انجام پائی۔ تقریب شادی میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کے اسٹاف ممبرس و دیگر عہدیداروں کے علاوہ معززین، علماء مشائخین، دوست احباب، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دلہن کے والد جناب عبدالنعیم خان کے علاوہ عبدالعظیم خان و برادر عبدالسلام خان، حسن امام الدین (عظیم) نے مہمانوں کا استقبال کیا۔