شادی

منچریال ۔ 25 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : سید اطہر علی ( این آر آئی ) کی دختر نیک اختر کا نکاح محمد شعیب علی آر پی ایم فارم ڈی یو ایس اے فرزند محمد حسیب علی موظف ٹیچر حال مقیم امریکہ سے اماں گارڈنس میں انجام پایا ۔ محفل عقد میں دوست احباب رشتہ داروں ، مذہبی رہنماؤں کے علاوہ حیدرآباد سے ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خاں نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال سید اختر علی و مصباح الدین ( این آر آئی ) نے کیا ۔۔