شادی

حیدرآباد ۔ 23 ۔ دسمبر : ( راست ) : بزرگ صحافی جناب اعجاز قریشی کی نبسی اور جناب محمد یوسف سلیم ریاض کی دختر ڈاکٹر نائلہ نورین ( ایم بی بی ایس ) کا عقد جناب عاطف احمد ( ایم ایس ) فرزند جناب یوسف عارف الدین احمد کے ساتھ مسجد عالیہ گن فاونڈری میں انجام پایا ۔ اس تقریب میں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی ، جناب سید وقار الدین چیف ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن ، مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری مشیر اعلی عالمی جمعیتہ المشائخ ، انجینئرز ، ڈاکٹرز ، صحافیوں ، دوست احباب ، رشتہ داروں اور آسٹریلیا ، امریکہ ، برطانیہ ، دوبئی ، سعودی عرب کے مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب محمد جنید جعفر ، جناب ارشد قریشی ، حافظ اسعد قریشی اور جناب راشد قریشی نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔

شادی
٭٭    محمد عبدالواجد شاہنواز ( یو ایس ایس ) ، بی ٹیک ، ایم ایس فرزند محمد عبدالواحد ریٹائرڈ پرنسپل کی شادی دیبہ سلطانہ بی ٹیک دختر محمد عبدالصمد کے ساتھ آج شام سفائر فنکشن پیالیس سلیم نگر ملک پیٹ میں انجام پائی ۔ اس تقریب میں دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ محمد امین اور محمد عزیز نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔۔